تازہ ترینعلاقائی

امریکی گستاخ مسلمانوں کے دلوں سے جذبۂ عشق رسول نہیں نکال سکتے،پیر تبسم اویسی

نارووال(پریس ریلیز) امریکی گستاخ مسلمانوں کے دلوں سے جذبۂ عشق رسول نہیں نکال سکتے ۔آج ملک پاکستان کی فضائیں عشقِ رسول کی صداؤں سے معطر ہو گئی ہیں اور تمام مذہبی سیاسی جماعتیں جذبۂ عشقِ رسول ﷺپر متحد ہو چکی ہیں اور اگر مسلمانانِ عالم اسلام نقطۂ واحد جذبہ عشق رسول ﷺ پر متفق ہو جائیں تو امیرکی اور اس کے اتحادی خود اپنی موت مر جائیں گے ۔ توہین رسالت پر مبنی فلم امریکی دہشت گردی ہے ۔ مذاہب میں تصادم دنیا کو تباہی کے دہانے پر لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے عالمی تنظیم اہلسنت کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ نقشبندیہ سے نکلنے والی تحفظ ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات ایمانی پر بار بار حملے کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ امریکی پادری ٹیری جونز اور فلم بنانے والے یہودی افراد کو عالمی مجرم قرار دے کر پھانسی دی جائے ۔ عظمت رسول ﷺ پر ہم اپنی جانیں قرآن کر دیں گے ۔ عالمی امن کے لئے احترام اسلام و بانئ اسلام ضروری ہے ۔پاکستانی حکمران فلم کے جملے ظالم افراد پر مقدمہ چلانے کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کریں ۔اظہار آزادی کے نام پر ہم اپنے آقا و مولا حضرت مصطفےٰ ﷺ کی توہین ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ عالم اسلام متحد ہو کر گستاخانِ رسول ﷺ کے قلع قمع کے لئے میدان میں آئے ۔اسلام کسی بھی مذہب کے بانی کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے قاری امجد علی بریلوی،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق کسی مذہبی یا مذہب کے بانی کی گستاخی جرم ہے ۔ قوم مسلم مغربی فکر سے آزادی حاصل کر کے عظمت رسول ﷺ کی پاسبان بن جائے ۔ گستاخ پادری اور یہودی مل کر بھی شان رسالت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ قہر خدا وندی ان گستاخانِ رسول ﷺ کا مقدر بن چکا ہے ۔قاری شبیر حسین ،مولانا اختر رسول ،محمد جنید چوبان اور صاحبزادہ محمد عاصم بشیر نے کہا کہ امریکہ کو لیبیا میں اپنے سفیر اور عملہ کی ہلاکت تو یاد آتی ہے مگر محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیوں نظر نہیں آتیں ۔ دنیا میں خون مسلم کو بہا کر توہین قرآن اور گستاخئ رسالت کے مرتکب ہو کر مغرب یہ سمجھتا ہے کہ وہ دنیا پر قابض ہو جائے گا یہ اس کی بھول ہے ۔بلکہ یہی طرز عمل اس کی تباہی و بربادی کا سبب بنے گا۔ علماء کرام نے مذہبی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر عظمت رسول ﷺکے لئے سینہ سپر ہو جائیں ۔ احتجاج میں عشاقانِ رسول ﷺ امریکہ کے خلاف اور فلم بنانے والے تمام کرداروں کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔ حکمران عالم اسلام امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیں ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم امہ کو ربّ کو منانے کی ضرورت ہے: بشریٰ انصاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker