نارووال﴿پریس ریلیز﴾وزیر اعظم کی نا اہلی کو مذہبی و سماجی حلقوں نے عدلیہ کی فتح و بالا دستی قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کی مذہبی و سماجی تنظیمات کے قائدین نے ایک سروے میں عدلیہ کی طرف سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عدلیہ و قانون کی بالا دستی قرار دیتے ہوئے پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کلی شریف نے کہا پاکستان میں آج بھی قانون کی حکمرانی ہے ۔عدلیہ پر شب خون مارنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔سید یوسف رضا گیلانی کو سزا یافتہ ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا ۔ سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت و قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا جس ملک میں حکمران تاریکی سے پیار کریں اور عوام کو تاریکی کا تحفہ دیں اُن کا مستقبل بھی تاریک ہو جاتا ہے ۔ قوم کو طعنہ دینے والے وزیر اعظم آج خود چلے گئے ۔ خلفائے راشدین نے عدلیہ کو تسلیم کیا اور آج بھی تاریخ اسلام میںاُن کے نام روشن ہیں ۔مگر جو لوگ عدلیہ پر بہتان بازی کر کے ،صحافتی قلم کو خرید کر اور ضمیر فروشوں کا سہارا لے کر اپنی حکمرانی کو طوالت دینا چاہئیں اُن کا حشر یہی ہوتا ہے ۔ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ و سرپرست انجمن تاجران نارووال علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے کہا وزیر اعظم کی نااہلی آزاد علیہ کی علامت ہے ۔ اپنے دور اقتدار میں گیلانی نے وقوم کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ امیر عالمی تنظیم اہلسنت ضلع نارووال علامہ محمد اشرف مانگوی نے کہا اللہ کرے اب کو ئی قوم کا خیرخواہ حکمران آئے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکے ۔جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے کہا پوری قوم جسٹس افتخار محمد چوہدری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔عدالت نے ثابت کر دیا کہ ملک کا سب سے سپریم ادارہ سپریم کورٹ ہے۔ چیئرمین سنی سپریم کونسل ضلع نارووال علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی نے کہا ملک و قوم سے بے وفائی کرنے والے اسی طرح سے گھروں کو لوٹتے ہیں جس انداز سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لوٹے۔ضلعی راہنما پاکستان سنی تحریک نارووال قاری اللہ دتہ نقشبندی نے کہا عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ سنا کر قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔ممبر امن کمیٹی عبد الوحید بٹ نے کہا پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے ۔کرپشن پر پردہ ڈالنے والے اور ملک و قوم کا سرمایہ لوٹنے والے اس ملک پر حکمرانی کے اہل نہیں ہو سکتے۔صدر انجمن شہریاں نارووال شیخ ثائر علی نے کہا وزیر اعظم کی نا اہلی سے ملک میں قانون کی رٹ قائم ہوئی ہے ۔اس فیصلے کو تسلیم کرنا ہی قوم کے مفاد میں ہے ۔سعید الحق ملک راہنما مسلم لیگ ن نارووال نے کہا قومی مفادات کے لئے شخصیات کو پوجنا ضروری نہیں ۔ حکمران جس طرح عدلیہ سے محاذ آرائی پر اُترے ہوئے تھے آزاد عدلیہ نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دے کر ثابت کر دیا کہ قانون سے کوئی ما ورائ نہیں ۔سروے میں عام شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کی نا اہلی سے اگر قوم کو مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ،بحران اور عدم تحفظ سے نجات مل جائے تو قوم بھی سکھ کی سانس لے گی ۔ عدلیہ کو وزرائ کی فوج کو بھی کنٹرول کر کے ملکی سرمایہ بچانا چاہئے ۔
You must be logged in to post a comment.