تازہ ترینعلاقائی

نارووال: جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات گذشتہ رات گئے تک جاری

نارووال (سعید پاشا)جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات گذشتہ رات گئے تک جاری رہیں ‘ اس سلسلہ میں گذشتہ شب ڈسٹرکٹ کمپلکس نارووال کے لان میں میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں جواد احمد ، صنم ماروی اور ندیم عباس اور نامور وائلن نواز حامد علی بیلا کے فرزند بابر علی بیلا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ میوزیکل نائٹ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فنکاروں کی خوبصورت فارمنس پر دل کھول انہیں داد دی ۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال ، بیگم احسن اقبال ، ایم پی اے وسیم بٹ ، ڈی سی او نارووال سید نجف اقبال، ڈی پی او نارووال ڈاکٹرانعام وحید ،ایڈیشنل کلکٹر نارووال شیخ فرید احمد،ضلعی صدر پی ایم ایل این نارووال طارق اعوان، اے سی نارووال بہزاد عادل، اے شگر گڑھ عمراخان اور اے سی ظفروال امتیاز گوندل کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ان کی بیگمات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے عوام موجودہ ملکی صورتحال کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکا ر ہیں اس لئے ایسے تفریحی پروگراموں کے انعقاد سے جہاں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے وہاں لوک فنکاروں کی بھی خاطر خواہ حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور عوام کو مثبت تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاعری اور موسیقی ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمارے لوک فنکار اس ورثہ کے امین ہیں ایسے لوک فنکاروں کواپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر آنے چاہیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہواور انہیں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا موقع مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ نارووال کی عوام نے میوزیکل نائٹ میں جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور فنکاروں کی پذیرائی کی اس سے ان کا اپنی ثقافت سے گہری دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے پروگراموں کا انعقاد ہر سال باقاعدگی سے کیا جائے گا تاکہ ہماری ثقافتی روایات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوسکیں۔ڈ ی سی او نارووال سید نجف اقبال نے کہا کہ جس دلچسپی سے شہری جشن بہاراں کے پروگراموں میں شرکت کررہے ہیں اس سے ان کی فنون لطیفہ سے گہری دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیت اخلاقی اقدار پر مبنی ہے سپورٹس اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے ہماری اخلاقی اقدار کو ایک نئی زندگی مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نارووال جیسے سرحدی شہر میں جشن بہاراں کا پروگرام بڑی اہمیت کا حامل ہے اس پروگرام کے منعقد ہونے سے اس علاقہ میں ثقافتی سرگرمیوں کو مزیدفروغ ملے گا اور علاقے کے کھلاڑیوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ بعد ازاں لوک فنکار ظفر لوہار اوران کی ٹیم نے لوک گیتوں پر بھنگڑا ڈال کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button