تازہ ترینعلاقائی

نارووال:حکومت پنجابی نصابِ تعلیم میں سلطان الشعراکے کلام کو شامل کرے،پیرتبسم اویسی

نارووال﴿پریس ریلیز﴾سلطان الشعرائ حضرت واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اسلام تا قیامت زبان زد عام رہیں گی ۔انہوں نے علم عشق محمد ی  کی سر بلندی کے لئے اشعار کہے ۔خانقاہ کو علم و ادب اور شریعت و طریقت سے آباد کیا ۔سنت نبوی  کے مطابق دشمن کو دعا دیتے رہے ۔ فکرِ اسلاف کے امین اور اہل تصوف کے شاہین حضرت واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ کی شاعری آج کے پر فتن دور میں بھی صحرا میں قطرہ رحمت کی حیثیت رکھتی ہے ۔حکومت پنجابی نصابِ تعلیم میں سلطان الشعرائ کے کلام کو شامل کرے تاکہ پنجابی ادب کے طلبائ اپنے محسن کو خراجِ عقیدت پیش کریں ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں نارووال میں ’’سلطان الشعرا سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار کی صدارت جانشین سلطان الشعرا حضرت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی جبکہ حضرت پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری نیشنل مشائخ کونسل ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان اور محمد افضل بٹ ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل مہمانان خصوصی تھے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی چیئرمین سنی سپریم کونسل نارووال ،علامہ ریاض الدین صدیقی امیر عالمی تنظیم اہلسنت ضلع سیالکوٹ ، علامہ محمد اشرف مانگوی امیر عالمی تنظیم اہلسنت ضلع نارووال ،قاری محمد بشیر اسماعیل سیفی صدر بزم ثنائے حبیب ضلع نارووال ،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال اور حافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد  ضلع نارووال نے کہا سلطان الشعرائ نے فقر و غنائ سے بالا ستھری زندگی بسر کی ۔نفس مطمئنہ کے حامل حضرت واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ کی ملکی ،ملی ،مذہبی ،روحانی اور معاشرتی و سماجی خدمات پر علیحدہ علیحدہ باب لکھے جا سکتے ہیں ۔ پیری و مریدی کو ذریعہ آمدن نہیں بلکہ انہوں نے اسے ذریعہ ہدایت و تلقین دین بنایا ۔ اُن کی یاد میں منعقد ہونے والی تقاریب آج کی اندھیرنگری میں چراغ منزل ہیں۔ سیمینار سے صوفی اللہ دتہ واصفی ، خلیفہ محمد عدنان واصفی ، خلیفہ محمد تنویر واصفی ،مولانا محمد اعظم عطاری ،قاری محمد یوسف بٹ نقشبندی ،قاری اللہ دتہ نقشبندی ،محمد سیف الرحمن اویسی اور محمد عاصم بشیر اویسی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker