تازہ ترینعلاقائی

نارووال:جشن شب برأت پر توبہ و رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے

نارووال﴿پ ر﴾جشن شب برأت پر توبہ و رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے ۔آتش بازی ، آگ سے کھیلنا اور خرافاتِ زمانہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔عبادت و ریاضت ہی تخلیق انسانیت کا مقصد ہے ۔نبی کریم ö نے شب برأت کو طویل سجدہ ،قبور کی زیارت اور اُمت کی مغفرت کی دعائیں فرما کر تعلیم امت فرمائی ۔مزاراتِ اولیائ رشد و ہدایت کا مرکز اور امن و آشتی کا گہوارہ ہیں ۔حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر دھماکے کرنے والوں کو ابھی تک گرفتار نہ کر کے حکومت نے اپنی بربادی کی ٹھان لی ہے ۔حامیان اسلام اور داتا کے دیوانے شب برأت پر ملک و ملت کی سلامتی اور امن و محبت کے چراغ روشن کر کے فیضان داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کو عام کرنے کا عہد کریں گے ۔ حضرت واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ نے در داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ اور امام علی الحق رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے فیضیاب ہو کر ایک جہان کو عشقِ رسول ö کی شمع سے روشن کیا۔ 5جولائی جشن واصف و عرس واصف پر واصف کی نگری فیضان واصف کے نعروں سے گونج اُٹھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے رہائش گاہ صوفی محمد اصغر جامی پر منعقدہ دینی اجتماع بسلسلہ جشن واصف سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع کی صدارت وارثِ فیضان واصف حضرت پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا برما میں مسلمانوں کا قتل عام عالم اسلام کے لئے لمحۂ فکریہ ہے ۔ عالمی سطح پر مذاہب میں تصادم نچلی سطح پر خوفناک خونریزی کا پیش خیمہ ہے ۔تعلیمات صوفیائ میں بلا تفریق مذاہب انسان کی اصلاح و فلاح پر زور دیا گیا ہے ۔واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی شاعری سے ایک زمانہ کو مد ہوش کیا ۔شب برأت و جشن واصف کا ایک تاریخ پر جمع ہونا رحمتِ خدا وندی اور مقبول بارگاہ نبوی ö کی نوید ہے ۔انہوں نے کہا نیٹو سپلائی کی بحالی پر بلبلانے والے امریکی یا ترا بھی ترک کریں ۔ اجتما ع سے مقبوضہ کشمیر میں درگاہِ دستگیر جلائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجتماع سے حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،صوفی اللہ دتہ واصفی ، خلیفہ عدنان واصفی اور دیگر نے بھی نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پاک چین دوستی بے مثال ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker