تازہ ترینعلاقائی

نارووال:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو مذہبی جماعتوں نے مسترد کردیا

نارووال﴿پ ر﴾ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو مذہبی جماعتوں نے مسترد کر دیا ۔ڈاکٹر مسیحا ہیں اور مسیحائی میں خدا و رسولö کی رضا ہونی ضروری ہے ۔انسانی جانوں سے کھیل کر ملنے والا پیسہ ضمیروں کو مردہ بنا دیتا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال اور پرائیویٹ کلینک آباد کر کے ینگ ڈاکٹرزنے ثابت کر دیا کہ ان کو ملک و قوم اور انسانیت سے کوئی غرض نہیں ۔ڈاکٹری خدمت انسانیت کا بڑا ذریعہ ہے ۔تنخواہوں اور مراعات کے چکروں سے نکل کر ینگ ڈاکٹرز مریضوں اور لاچاروں کا علاج معالجہ کریں اللہ غیبی خزانہ سے امداد وسیع کرے گا۔ تمام سرکاری ملازمین سے زیادہ تنخواہ ،الائونسسز اور دولت میسر آنے کے باوجود مزید کی خواہش نفس پرستی اور اپنے حلف سے رو گردانی ہے ۔ینگ ڈاکٹرزکے اس گھنائونے فعل پر سیاستدان سیاست چمکانے سے گریز کریں ۔ پنجاب حکومت نے جس طرح لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنا سخت موقف عوامی ہمدردی میں سامنے رکھا ہے اسی طرح ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر لچک نہ دیکھائے ۔قوم پنجاب حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔ ان خیالات کاا ظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مذہبی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزم واصف پاکستان پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی نے کہا کہ مریضوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر ینگ ڈاکٹرز اپنی عاقبت بھول گئے ہیں ۔مریض کی عیادت کا ثواب بے شمار ہے تو بیمار کے علاج کا اجر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے کتنا ملتا ہو گا۔ مرکزی انجمن محبان اولیائ پاکستان کے چیف آرگنائز ر ملک مظہر حسین اعوان نے کہا ایک ڈاکٹر بنانے پر حکومت لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے ۔ڈاکٹری عبادت والا پیشہ ہے مگر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتالوں سے اپنے پیشہ کو بدنام کر دیا ۔ ضلعی امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال علامہ محمد اشرف مانگوی نے کہا ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض در بدر اور ملک بد نام ہو رہا ہے ۔ہلاکتوں کی ذمہ داری بھی ہڑتالی ڈاکٹروں پر ڈالی جائے ۔اجلاس میں حکومت پنجاب پر زور دیا گیا کہ وہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے مطالبات یکسر مسترد کر کے نئے ڈاکٹر تعینات کرے تاکہ مریض ہسپتالوں میں ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر جان نہ دیں ۔فوجی ڈاکٹرز کو بلایا جانا اچھا اقدام ہے ۔اجلاس میں صدر بزم ثنائے حبیب ضلع نارووال قاری بشیر اسماعیل سیفی، صدر بزم رضائے محمد öضلع نارووال حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،علامہ ریاض الدین صدیقی امیر عالمی تنظیم اہلسنت ضلع سیالکوٹ ، چیئرمین سنی سپریم کونسل علامہ حافظ محمد اکرم نقشبندی ، ناظم تحریک اویسیہ ضلع نارووال قاری محمد ارشد اویسی ، راہنما جمعیت علمائے پاکستان نارووال علامہ حافظ محمد اعظم عطاری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker