تازہ ترینعلاقائی

پورے ملک کی طرح جشن شب برأت نارووال میں بھی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

نارووال﴿پ ر﴾پورے ملک کی طرح جشن شب برأت نارووال میں بھی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ۔مساجد میں بڑی بڑی محافل منعقد ہوئیں جن میں علمائے کرام نے توبہ و رحمتِ خدا اور رجوع الی اللہ کی حکمتوں پر روشنی ڈالی ۔حسب روایت واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کر کے شہر کو تاریک کئے رکھا ۔عوام حکومت کو شدید گرمی اور شب برأت کے موقعہ پر لوڈ شیڈنگ کرنے کے حوالے سے کوستے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات اہلسنت ،تحریک اویسیہ ، عالمی تنظیم اہلسنت ،جماعت اہلسنت ، انجمن بنائے شمسیہ ، بزم ثنائے حبیب ،مرکزی جماعت اہلسنت ،سنی سپریم کونسل اور بزم رضائے محمد ö کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر شب برأت کے بڑے اجتماعات ہوئے ۔سربراہ اتحاد تنظیمات اہل سنت و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے مرکز اویسیاں ،مسجد بہار مدینہ رانا ٹائون اور جامع مسجد نورانی رنسینوال میں محفل شب برأت کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ مبارک راتیں گناہگاروں کی بخشش کی نوید سناتی ہیں ۔شب برأت و لیلۃ القدر امت مصطفےٰ ö کے لئے انعام ہیں ۔ مومن رحمتِ خدا سے کبھی ناامید نہیں ہوتا ۔ ماں باپ کا نا فرمان ،عادی شرابی وزانی ،سود خور ،جادو گر اور قطع تعلقی کرنے والے توبہ کے بغیر نہیں بخشا جا سکتا ۔ شب برأت پر ملک و قوم کو تاریکی کا تحفہ دینے والے حکمران اپنا مستقبل تاریک کر رہے ہیں ۔ دربار عالیہ کلی شریف پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی نے کہا توبہ انسان کو قربت خدا وندی کی لا زوال بلندی تک پہنچاتی ہے ۔شب برأت مومن کو اپنے رب سے ٹوٹا ہوا رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ترغیب دلاتی ہے ۔ جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ڈویژن کے امیر علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت نارووال میں خطاب کرتے ہوئے کہا شب برأت گناہگاروں کو دوزخ سے آزاد کر نے کی رات ہے ۔عبادت و ریاضت سے اس رات خدا و رسول ö کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے ۔بز م رضائے محمد ö کے ضلعی صدر حافظ محمد عرفان اسلام نے محفل شب برأت اور شبینۃ القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسان فکر آخرت سے سرشار ہو کر گناہوں سے بچ سکتا ہے ۔شب برأت میں حکمت والے تمام کام فرشتوں کے سپرد کر دئیے جاتے ہیں ۔تمام محافل کے اختتام پر عالمی مبلغ اسلام ،وارث فیضان حضرت امیر ملت ،فخر الملت پیر سید افضل حسین شاہ جماعتی کی بلندی درجات اور ملک و ملت کی سلامتی سمیت نفاذِ نظام مصطفےٰ ö کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker