شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نارووال:سلطان الشعرانےلاکھوںافراد کو واصفِ شان رسالت بنایا،پیر تبسم اویسی

نارووال:سلطان الشعرانےلاکھوںافراد کو واصفِ شان رسالت بنایا،پیر تبسم اویسی

نارووال﴿پریس ریلیز﴾قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے عرس مبارک حضرت پیر واصف بڈیانوی پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطان الشعرائ نے لاکھوں افراد کو واصفِ شان رسالت بنایا ۔محبتوں کو فروغ دیکر نفرتوں کو مٹایا۔ فقر پر فخر اور عاجزی و مسکینی کو اپنی زینت بنایا ۔حضرت پیر محمد واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بالترتیب خلفائ اسلام کی شان لکھ کر عقیدۂ اہلسنت کو پروان چڑھایا ۔ انہوں نے عوام کی دلوں میں محبتِ رسول ،ادب صحابہ رضی اللہ عنہم ، عقیدتِ اہل بیت اور احترام اولیائ کے وہ چراغ روشن کئے جن کی روشنی تا قیامت پھیلتی رہے گی ۔ آج اگر ایسے صوفیائ کی نسبت مل جائے تو قبر و حشر میں کامیابی یقینی ہے ۔عرس مبارک کی صدارت صدارت جانشین سلطان الشعرائ حضرت پیر محمد واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف نے فرمائی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی نے کہا تصوف کے احیائ سے امن کے دیپ روشن ہوتے ہیں ۔پیر واصف بڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ صوفیا کے ماتھے کا جھومر اور شعرائ کی بزم کی زینت تھے۔شاعری اول اسلام سے تبلیغ دین کا ذریعہ رہی ۔بڑے بڑے صوفیائ نے شاعری کے ذریعے ایک جہان کو دامن رسالت ö سے وابستہ کیا ۔آج کے پر فتن دور میں خانقاہوں سے محافل کا انعقاد امن و آشتی کا پیغام ہے ۔صوفیائ کے ماننے والے کسی دور میں بھی دہشت گرد یا شدت پسند نہیں رہے ۔ ملک مظہر حسین اعوان ۔ایس ،اے حکیم قادری ،مرزا محمد شاہد بیگ ،صاحبزادہ عرفان الہٰی قادری اور محمد عاصم بشیر اویسی مہمانانِ خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر مفتی خادم حسین خادم قادری ،علامہ ریاض الدین صدیقی ، علامہ ظفرل اقبال نعیمی ،قاری محمد ارشد اویسی ،قاری محمد یوسف بٹ نقشبندی ، خلیفہ محمد عدنان واصفی اور اللہ دتہ واصفی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف ثنائ خواں قاری غلام یٰسین عطاری ،عابد علی معصومی ،علی حیدر قادری اور سہیل غنی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ہالینڈ کے ایمبیسڈر کا دورہ ٹیکسلا،زیلدارسید ظہیرالحسن شاہ اورزیلدارسید احسن رضا نے مہمانوں کا استقبال کیا