تازہ ترینعلاقائی

نارووال:علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کےزیراہتمام’’عظمت صحابہ واستقبال رمضان کانفرنس‘‘

نارووال﴿پ ر﴾صحابہ کرام رضی اللہ عنہم محسنینِ اسلام اور فخرِ اُمتِ رسول ö ہیں ۔عشقِ نبی، تبرکاتِ رسولö سے فوائد ،قرآن کا جمع کرنا، با جماعت نماز تراویح کا اہتمام اور تحفظ ناموسِ رسالت ö کرنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظیم صفات تھیں ۔ مسیلمہ کذاب سے جہاد کر کے اُس کے گندے عقائد کا خاتمہ کر کے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے قصرِ نبوت کو محفوظ بنایا ۔ گستاخِ رسول ö کو حرم کعبہ میں بھی ختم کر کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا کہ توہین رسالت ö کی سزا صرف موت ہے ۔ماہِ رمضان المبارک کے آتے ہی قرآن حکیم کی کثرت سے تلاوت اور غمگساری کا جذبہ پروان چڑھانا صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے اپنے آقا و مولا حضر ت محمد مصطفےٰ ö سے سیکھا ۔آج کے حکمران خلفائے راشدین جیسا اندازِ حکمرانی اپنا کر ماہِ رمضان میں عوام کو ریلیف دیں۔ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کے بندے آسانی سے اس مقدس مہینہ کو عبادت و ریاضت میں بسر کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے عید گاہ روڈ پر اتحاد تنظیمات اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ 7ویں سالانہ’’ عظمت صحابہ و استقبال رمضان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر عالمی تنظیم اہلسنت نارووال علامہ پیر محمد اشرف مانگوی نے کہا محبتِ صحابہ سے قربت رسول نصیب ہوتی ہے ۔احیائے اسلام ،فروغ تعلیمات نبوت اور فلاح امت کے لئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی خدمات تاریخ اسلام کا سنہرا باب ہیں ۔ماہِ رمضان المبارک کا استقبال کرنا سنتِ نبوی ö اور سنت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہے ۔ اہل بیت نبوت کا ہر فرد درجۂ صحابیت پر فائز ہے ۔آج ضرورت ہے کہ نفرتیں مٹا کر عظمت صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم کے پرچم کو سر بلند کیا جائے۔ علامہ قاری مقصود احمد نقشبندی ،مولانا قاری محمد معاذ چشتی ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی اور حافظ راشد محمود بٹ نے کہا صحابہ کرام ہدایت کے ستارے ہیں اور ماہِ رمضان شفاعت و نجات کا ذریعہ ہے ۔کانفرنس میں جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن شہریاں شاہ جہان بٹ ، جنرل سیکرٹری مرکز ی انجمن تاجراں عبد الوحید بٹ ، حافظ جنید اقبال ،طارق محمود بٹ ،حاجی ظفر اقبال ، ذیشان اشرف پرنسپل نیشنل کامرس کالج ، محمد عاصم بشیر اویسی ، حافظ محمد دلشاد اویسی اور حافظ طاہر الحسن مہمانانِ خصوصی تھے جبکہ تنویر لاثانی نعت اکیڈمی نے نعت خوانی سے کانفرنس میں رنگ و نور کی بارش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  نوجوانوں اٹھوں کمرباندھ لو ﴿حصہ سوئم﴾

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker