تازہ ترینعلاقائی

امام احمد رضا کی مخالفت کرنے والے ہی پاکستان کے مخالف ہیں،پیر تبسم اویسی

downloadنارووال(پ ر)امام احمد رضا محدث بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر و تقریر سے جہاد فرمایا۔حب رسول ﷺ اور ادب رسالت کے دروس جاری فرمائے ۔قوم مسلم کا ٹوٹا ہوا رشتۂ غلامی در رسول ﷺ سے استوار کیا ۔قلمِ اعلیٰ حضرت گستاخانِ رسول ﷺ پر بجلی و تلوار کی طرح برستی رہی ۔انگریز کے ایجنٹ ملاؤں نے اپنی گستاخانہ عبارتوں سے معاشرہ میں فتنہ پیدا کیا جبکہ امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تصانیف سے ملت اسلامیہ کو عشقِ رسول ﷺ سے سرشار فرمایا۔ اردو ترجمہ قرآن ’’کنز الایمان ‘‘ اعلیٰ حضرت کا حامیانِ اسلام پر احسان ہے ۔فرسودہ رسومات، غیر شرعی رواج ،اسلام کے نام پر بد عات کا خاتمہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے عمل و کردا رسے کیا ۔ملتِ اسلامیہ تا قیامت اپنے اس محسن کی یادیں تازہ کر کے سفیر عشقِ رسول ﷺ کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی۔تحریک پاکستان کی کامیابی بھی خلفائے اعلیٰ حضرت اور فکرِ رضا کے امین اشخاص کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ’’امام احمد رضاقومِ مسلم کے قابل فخر راہنما ‘‘ کے عنوان پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہماری کامیابی اپنے اسلاف کے مشن کو فروغ دینے میں ہے۔ امام احمد رضا کی مخالفت کرنے والے ہی پاکستان کے مخالف ہیں ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تعلیمی نصاب میں سیرت امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کو شامل کیا جائے ۔ تقریب سے محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،قاری محمد جمیل ،مولانا محمد اعظم عطاری، حافظ محمد عرفان اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا

یہ بھی پڑھیں  تلاش گمشدہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker