پاکستانتازہ ترین

نارووال: مسلم لیگ(ن)کولانگ مارچ پہلے کرناچاہیے تھا،وزیراعظم گیلانی

ناروال(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی وجہ سے اقتدار میں آتی ہے، پیپلز پارٹی کے لوگ وفاداریاں تبدیل نہیں کرتے۔نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ صدر آصف زرداری 11 اور میں 5 سال جیل میں رہا مگر بھٹو کے نظریات سے نہیں پھرے، مجھے کہا گیا کہ نارووال نہیں جائیں، یہاں کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں لیکن میں نے پھر بھی یہاں کا دورہ کیا۔مسلم لیگ ن کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کولانگ مارچ پہلے کرناچاہیے تھا،نمازوقت پرہوتی ہے،بے وقت ٹکریں ہوتی ہیں۔ایک بھائی وزیراعظم کواوردوسرے صدرکونہیں مانتے،اب چودھری نثارکہہ رہے ہیں کہ وہ اسپیکرکونہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں  ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker