تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

ناسا کی خلائی گاڑی مریخ پر بہ حفاظت اتر گئی

ناسا کی کیوراسٹی نامی خلائی گاڑی مریخ پر بہ حفاظت اتر گئی اور وہاں کام بھی شروع کردیاہے۔ ناسا کے مطابق گاڑی نے لینڈنگ کے بعد دو تصاویر بھیجی ہیں۔ کیوراسٹی نے پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے مریخ پر لینڈ کیا۔ گاڑی کو مریخ کے گہرے ترین مقام گیل کریٹر پر اتارا گیا۔ لینڈنگ ایک خودکار عمل کے ذریعے مکمل ہوئی۔ اس مقصد کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا گیا تھا۔ لینڈنگ مکمل ہوتے ہی ناسا کے ہیڈکوارٹر میں سائنسدان خوشی سے جھوم اٹھے۔ خلائی گاڑی کو مریخ پر سائنسی تجربہ گاہ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ یہ مریخ پر زندگی کے آثار کا پتہ لگائیگی۔ کیوراسٹی مریخ کی پتھریلی ار نرم دونوں طرح کی سطح سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے ان کا تجریہ کرسکتی ہے اور پلوٹونیم بیٹری کی مدد سے دس سال تک کام کرسکتی ہے۔ کیپسول میں بند ایک ٹن وزنی گاڑی کو گذشتہ سال نومبر میں فائر کیا گیا تھا۔ یہ تیرہ ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہی تھی تاہم مریخ کی فضا میں داخل ہوتے ہی اس کی رفتار بڑھ کر اکیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی اور اس کے سات منٹ بعد گاڑی نے مریخ پر لینڈ کیا۔ اس مشن کی تیاری پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئی ہے جو ناسا کا اب تک کا سب سے مہنگا مشن ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button