تازہ ترینعلاقائی

شکاگو:نیٹوسربراہ کانفرنس میں حکمران اپناموقف پیش کرنے میں ناکام رہے،راؤناصرعلی میئو

لاہور ﴿پ ر ﴾پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئونے کہا ہے کہ شکاگومیں ہونے والی نیٹوسربراہ کانفرنس میں حکمران اپناموقف پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہے اس سے بہترتھاکہ کانفرنس میں شرکت نہ کی جاتی۔انہوں نے کہاکہ شکاگومیں ہونے والی نیٹوکانفرنس کے موقع پرہزاروں امریکیوں نے نیٹواوراس کی جنگی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرکے مثبت قدم اٹھایاہے اورامریکیوں کے اس عمل کوپوری دنیامیں سراہاجارہاہے تاہم ہمارے حکمران اس موقع پردنیاکے سامنے اپناموقف پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہے بلکہ کانفرنس میں الٹاپاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں پاکستان کوہرفورم پرناکامی کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے دل کے اندرملک وقوم کی خدمت کرنے کاسچاجذبہ رکھتاہوں اورجب بھی اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کرنے کاموقع دیااسے بھرپورطریقہ سے سرانجام دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ سیاست میں دوٹوک فیصلوں کے حامی ہیں منافقت اوربے اصولی کی سیاست سیاست نہیں ہوتی ہے جس کوکرنے والے قوم کے غدارہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button