تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: کرپشن میں ملوث شخص کا وزیراعظم بننا ملک کی بدقسمتی ہے،ناصر محمود

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾چا ر سال تک عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والا وفاقی وزیر بجلی و پانی اور رینٹل پاور منصوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والا راجہ پرویز اشرف کا وزرات عظمی کا منصب سنبھالنا کسی المیہ سے کم نہیں جس قوم کی باگ دوڑ ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہو اس قوم کا پھر اللہ ہی حافظ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل ناظم حاجی ناصر محمود چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے ڈیرہ پر لوگوں کے ایک اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میںعوام کو کرپشن ،مہنگائی ،بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیاجس سے لوگ خودکشیوں اور بددعائیں دینے پر مجبور ہو گئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا وزارت عظمی کے عہدہ سے نااہل ہو نا ،عدلیہ کا غیر جانبدار ہو نا اور عوام کی نفرت کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ بولنا ،وعدہ خلافی کرنا اورکرپشن میں ملوث ہو نے والے شخص کا ایک اسلامی مملکت کا وزیر اعظم ہو نا مذہبی ،معاشرتی اور اخلاقی لحاظ سے ایک بہت بڑا جرم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن کا گیس چوری کے خلاف جاری آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker