علاقائی

لاہور:ملک تباہی کی طرف جارہا ہےحکمران ہوش کےناخن لیں:رائوناصرعلی خان

لاہور﴿ایم اے تبسم﴾ پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئو نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیںوقت آپس میں الجھنے کانہیں ہے بلکہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اکٹھے ہونے کا ہے :رائوناصرعلی خان میئونے کہا کہ اگر پاکستان کے حکمرانوں نے اپنے غلامی پسند ذہن نا بدلے تو آنے والا وقت اس سے بھی بدتر ہوگا اور ہماری آنے والی نسلیں غلامی کی زندگی گزانے پر مجبور ہوجائیں گی ۔ان خیالات کا اظہاررائوناصرعلی خان میئونے گزشتہ روز صحافیوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔رائوناصرعلی خان میئو نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ ہم امریکی غلامی کا طوق اپنے گلے سے اتار کر اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان مشکلات سے نکل کر ترقی کی منزلیں طے کرئے گا ۔ رائوناصرعلی خان میئو نے کہا کہ ہماری امریکہ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن ہم ایک آزاد اور خود مختار قوم ہیں ،ہمیںبھی اسی طرح اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کاحق حاصل ہے جس طرح امریکہ کو ہے اور ہمسایہ ممالک اچھے اور بااعتبار تعلقات وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے ۔رائوناصرعلی خان میئونے مزید کہا کہ حکمران قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں امریکہ سے ہمارے تعلقات کبھی بھی برابری کے نہیں ہو سکتے ۔ہمارے حکمران بھیک مانگنے والے ہیں اور امریکی حکمران ٹکڑاڈالنے والے ہیں،برابری کے تعلقات قائم کرنے ہیں تو پہلے ہمیں کشکول ٹوڑنا ہوگا۔رائوناصرعلی خان میئو نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی اور ہم مر تے دم تک میاں نوازشریف کی قیادت ملک وقوم کی بہتری کے لئے جدجہد جاری رکھیں گئے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:نئےSHOنےتعیناتی کےپہلے ہی دن چوری کامال لیجانےوالے گینگ کاایک ملزم گرفتارا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker