علاقائی

اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے بذریعہ کتاب و قلم انقلاب ناگزیر ہوچکاہے:راؤناصرعلی خان میئو

لاہور ﴿پریس ریلیز﴾اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے بذریعہ کتاب و قلم انقلاب ناگزیر ہوچکاہے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے سینئرنائب صدررائوناصرعلی خان میئو نے مقامی سکول کی افتتاحی تقریب میں عوام سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی نوجوان نسل سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیںجن کو دورحاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق لیس کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس کی تقسیم جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کا پہلامرحلہ اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسرے فیز کیلئے ان لیپ ٹاپس کی تعداد سوالاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ کردی گئی ہے اور یہ دائر ہ کار کالجز اور یونیورسٹی کے طلبائ وطالبات سے بڑھاکر سکولز کے طلباو طالبات تک کردیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال کے دوران تمام سکالرز کومیرٹ کی بنیادپر لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ رائوناصرعلی خان میئو نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جوپاکستان کومشکلات کے بھنورسے نجات دلاسکتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور معاشرے کے محروم طبقات کو دانش سکولز کی صورت میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیاکررہی ہے جوہمارے ملک کی بیشتر اشرافیہ بھی اپنے بچوں کو نہیں دلاسکتی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے وسائل پر غریب اور بے وسیلہ بچوں کا بھی اتناہی حق ہے جتناکسی اور کا۔ رائوناصرعلی خان میئونے تقریب میں موجود والدین سے کہا کہ اپنے بچوں کو محبت دیانت اور امانت کا سبق دیں اور اسلامی اصولوں کی پاسداری سکھائیں تاکہ وہ پاکستان کے مفیدشہری بننے کے ساتھ ساتھ اچھامسلمان بھی بنیں کیونکہ انہی نوجوانوں نے آگے چل کر پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: میرٹ، شفافیت اور کفایت شعاری کے کلچر کو ہر سطح پر فروغ دیا جائے گا . ملک علی قادر عباس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker