تازہ ترینعلاقائی

خداراریاست اوررعایاکے ساتھ سیاست نہ کی جائے۔ ناصراقبال خان

(پریس ریلیز)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،نائب صدرمہرمحمدسلیم،نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد،احدحنیف،عزت رسول ایڈووکیٹ،صدرکراچی یونس میمن،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی،صدرچنیوٹ راناشہزاداقبال، نائب صدورلاہورمرزاعنایت علی اورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ خدارارعایااورریاست کے ساتھ سیاست نہ کی جائے۔حکمران عوام کی خدمت اورملک کی حفاظت نہیں بلکہ شعبدہ بازی کررہے ہیں،ووٹوں کیلئے سرکاری نوٹوں سے سیاسی رشوت کابازارگرم کیاجارہا ہے ۔حکمرانوں کے سٹنٹ باشعور عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔عوام اورمیڈیا کی مجرمانہ خاموشی سے ہمارے ملک میں موروثی سیاست نے فروغ پایا۔سیاسی پارٹیوں اورجمہوریت کیلئے قربانیاں کارکنان دیتے ہیں جبکہ اقتداراورمراعات پرصرف سیاستدانوں کے بچوں کاحق سمجھا جا تا ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ آج تک کسی سیاستدان یا سیاسی پارٹی نے وفاداریاں تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی نہیں کی،ہرجماعت میں لوٹوں کوپذیرائی ملتی ہے جبکہ کارکنان کوان کی کمٹمنٹ اورخدمات کاکوئی انعام یامقام نہیں ملتا ۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں موروثی سیاسی کلچر کوکسی مزاحمت کے بغیرتسلیم کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں نظریہ ضرورت کے رواج پانے سے سیاسی نظریات نے دم توڑدیا ۔پاکستان کے سیاسی ومعاشی نظام کی تبدیلی کیلئے محض شفاف الیکشن کافی نہیں امیدواروں کادامن پاک صاف ہونابھی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں ہر اس پارٹی کومستردکردیں جوجعلی ڈگریوں کے سبب نااہل قرارپانے والے افراد کوٹکٹ دیں ۔ عوام کواپنے حقوق کی بازیابی اوریقینی حفاظت کیلئے اپنا ووٹ استعمال سوچ سمجھ کراستعمال کرناہوگاورنہ سیاسی شعبدہ بازان کی ”واٹ”لگادیں گے

یہ بھی پڑھیں  نیب نے لاہور میٹرو بس منصوبے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker