تازہ ترینکھیل

ناصر جمشید پر برطانیہ میں فکسنگ اسکینڈل فرد جرم عائد

لندن(مانیٹرنگ سیل) سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید سمیت دو افراد پر پر لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق جینٹل مین گیم کو داغ دار کرنے پر کرکٹر ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید سمیت دو افراد پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ ناصر جمشید کے ساتھ دو برطانوی شہری یوسف اور محمد اعجاز پر رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے ناصر جمشید کے لندن والے گھر پر 15 جنوری 2019 کے سمن بھی جاری کردئیے ہیں، ناصر جمشید برطانیہ میں قید کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ کرائم ایجنسی کے مطابق فکسنگ اسکینڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں

یہ بھی پڑھیں  ناصر جمشید انجری کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker