پاکستانتازہ ترین

بھارت زراورزورسے تحریک کشمیر کو نہیں دبا سکتا: محمدناصراقبال خان

لاہور(پریس ریلیز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف ،تنویرخان ، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ،ممتازاعوان ،محمد شاہد محمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ بھارت زراورزور سے تحریک آزادی کشمیر کو ہرگزنہیں دبا سکتا۔5فروری کو پاکستان،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھر میںیوم اظہاریکجہتی جوش وجذبہ اورتجدید عہد کے ساتھ منایاگیا۔کشمیریوں نے اپنے مستقبل کافیصلہ کرلیاہے ،ان کے قلوب پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔کشمیر بنے گاپاکستان،ہمارے عوام اورسیاستدان ہوگئے یک زبان ۔ کشمیریوں کی اپنے مقدس خون سے لکھی تحریک آزادی کی تاریخ انمٹ، قابل قدراورقابل رشک ہے ۔بھارت میں کشمیریوں اورسنگھوں سمیت کئی اقوام اپنی اپنی آزادی کیلئے سرگرم ہیں، پڑوسی ملک بارود اوربربریت سے اپنا وجودزیادہ دیرتک برقرارنہیں رکھ سکتا ۔بھارت کے وردی پوش درندوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے مختلف ہتھکنڈ ے آزمانے کے باوجود ان کاجذبہ آزادی ماند نہیں پڑا۔وادی کشمیر میں آزادی کاسورج طلوع ہونے اورقیام خالصتان کے بعد بھی بھارت میں مزید کئی باربٹوارہ ہوگا۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ محمدناصراقبال خان، محمدرضاایڈووکیٹ،تنویرخان اورمخدوم وسیم قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نریندرمودی سمیت انتہاپسندوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے،وہاں کسی اقلیت کے افرادمحفوظ نہیں ہیں ۔سات دہائیوں سے جاری بھارتی بربریت نے کشمیریوں کومزید نڈراوربہادر بنادیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اورکشمیری آزادی کیلئے مزاحمت ،استقامت اورقربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔دنیاکاہرباضمیرانسان فلسطینیوں اورکشمیریوں کاہمدرداوران کی تحریک آزادی کاحامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر چپ کاروزہ توڑتے ہوئے اہل کشمیر اوراہل فلسطین کے بنیادی حقوق کی پامالی کیخلاف زوردارآوازاٹھائے ورنہ پائیدار امن کاخواب بکھرجائے گا ۔ 

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker