پاکستانتازہ ترین

کراچی آپریشن میں 812 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے جاچکے، پارلیمانی سیکریٹری داخلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں اب تک 812 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری داخلہ کہتے ہیں ایم کیو ایم کے تحفظات صوبائی حکومت تک پہنچائیں گے۔ پارلیمانی سیکریٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا کراچی آپریشن صوبائی حکومت کی مدد سے جاری ہے، ماورائے عدالت قتل اور لوگوں کو لاپتہ کرنے کے معاملات پر سندھ حکومت سے پوچھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات صوبائی حکومت تک پہنچائیں گے، وزارت داخلہ نے بتایا کہ حکومت اور طالبان کے براہ راست مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button