پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن بمقابلہ پیپلزپارٹی،کل کا اجلاس گرما گرم ہونیکا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے،الزامات اور جوابی الزامات نے ماحول کو تلخ کردیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے کل ہونے والے اجلاس میں گرما گرمی کا ماحول پیدا ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد پیر کی شام دوبارہ شروع ہوگا۔سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو سزا ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے فلورپر اعلان کیا تھا کہ وہ دیکھتے ہیں کہ سزایافتہ وزیراعظم ایوان میں کیسے بیٹھتا ہے،تاہم اگلے روز ہی وزیراعظم نہ صرف ایوان میں پہنچ گئے بلکہ مسلم لیگ ن کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔جس پر مسلم لیگ ن کے سربراہ کو لاہور میں جوابی پریس کانفرنس کرنا پڑی۔مسلم لیگ ن کی ورکنگ پارٹی کا پیر کو اسلام آباد میں اجلاس ہورہا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں گزشتہ خطاب کی روشنی میں توقع ہے کہ پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہنگامہ خیزہوں۔

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی: روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا ٹکراؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker