پاکستانتازہ ترینکھیل

نیشنل اسٹیڈیم سے ملحقہ فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا

151091پاکستان کرکٹ بورڈ (مانیٹرینگ سیل)اور پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ملحقہ فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔ اوانت ہوٹلز کے بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا جس میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کو متفقہ طور پر کمپنی کا چیئرمین اور پی آئی اے انوسٹمنٹ کے جی ایم فنانس کو کمپنی کا سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور جی ایم اسٹیٹس عبدالغفور بھٹی کو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ 1980 سے التوا کا شکار ہونے والے اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے ہوٹل کی تعمیر سے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button