پاکستانتازہ ترین

برطانیہ کا پاکستان پر نیٹو سپلائی بحال کرنے کے لیے دباؤ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر نیٹو سپلائی کو بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اگر نیٹو سپلائی کھول دے تو اسے کولیشن سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر جاری کر دئیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا نے 2 سال سے کولیشن سپورٹ فنڈز کے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر روک رکھے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کچھ عرصہ پہلے اس فنڈز کے حوالے سے بات کرنے کے لئے جب امریکا گئے تو امریکی حکام نے انہیں کہا کہ پاکستان اگر نیٹو سپلائی کھول دے تو وہ فنڈز دینے کے لئے تیار ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپلائی کے چارجز بے شک بڑھا دئیے جائیں انہیں اس پر اعتراض نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وطن واپسی کے بعد اعلٰی سول اور فوجی حکام سے ملاقات کی اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا کی بات مان لینی چاہیے کیونکہ انہیں آئندہ کا بجٹ بنانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ برطانیہ نے بھی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر نیٹو سپلائی کو بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ بلڈنگ کی کرپشن اور بے بس ایم پی اے جاوید علاؤالدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker