اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نیٹو کو سپلائی بحال نہیں کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن کہتے ہیں۔غیر ملکی فوج کو رسد کی فراہمی سیاسی خود کشی ہوگی۔سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے کے بعد سے پاکستان نے نیٹو کو سپلائی بند کررکھی ہے۔ حکومت سپلائی کھولنے کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے تاہم سیاسی دبائو کے باعث اسے مشکلات کا سامنا ہے۔اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل کررہے ہیں ابھی تک نیٹو سپلائی بحال نہیں کی گئی تعلقات پر مشاورت جاری ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر کو شکاگو کانفرنس میں شرکت کی غیر مشروط دعوت دی گئی ہے۔اس موقع پر منور حسن نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سیاسی خودکشی ہوگی۔سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد نیٹو سپلائی پر پابندی لگادی گئی تھی۔صورت حال کا تقاضا ہے کہ حکومت کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام سیاسی قوتوں اور قوم کو اعتماد میں لے۔
You must be logged in to post a comment.