پاکستانتازہ ترین

نیٹوسپلا ئی کی بحالی ناکام ،امریکہ نے اپنی ٹیم واپس بلالی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفا ع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے مذا کراتی ٹیم بلا نے کا فیصلہ خو د امریکہ نے کیا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفا ع کا نیٹو سپلا ئی کی بحالی کا پاکستان سے کو ئی معا ہدہ نہیں ہوا۔نیٹو سپلا ئی کی بحالی کی کو ششو ں میں نا کا می کے بعد امریکہ نے پاکستا ن سے اپنی مذا کراتی ٹیم واپس بلا لی ہے اور اسکی با ضا بطہ تصدیق بھی کر دی ہے ۔ پینٹا گون کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کی واپسی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم مزاکرات سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔ترجمان نے واضح کیا کہ نیٹو کی سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ پینٹا گون نے واضح کیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات نہ ہونے پر واپس بلایا گیا ہے جبکہ نیٹو کنٹینرز کے معاوضے پر بھی اختلافات ہیں اور مناسب وقت پر مذاکراتی ٹیم دوبارہ پاکستان جائے گی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے بغیر بھی ہماراس کام چلتا رہے گا ۔یہ الگ بات ہے کہ پاکستان کے بجائے نیٹو سپلائی کیلئے شمالی علاقے زیادہ مہنگے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  آئینۂ حیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker