پاکستانتازہ ترین

نیٹو سپلائی بحالی پر فضل الرحمان نے نورا کشتی جیت لی ‘ عمران خان

چیچہ وطنی﴿ نمائندہ خصوصی﴾ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نیٹو سپلائی ڈالروں کیلئے کھولی جارہی ہے ‘ نیٹو سپلائی بحال ہونے سے دہشتگردی بڑھے گی۔ اسلام آباد اور رائیونڈ میں کیدڈ بیٹھے ہیں‘ سیاسی مگر مچھوں کو شکست دیں گے نیا نظام لائیں گے‘ چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں 40 ہزار شہری اور فوجی شہید ہو چکے ہیں‘ حکمران ڈالروں کے بچاری ہیں کسی کے سامنے جھکا اور نہ عوام کو جھکنے دوں گا ‘ ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں نیٹو سپلائی کی بحالی پر مولانا فضل الرحمان نے نورا کشتی جیت لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات میں لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے ‘ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘ کرپشن حدود کو چھو رہی ہے ادارے تبا ہ ہو رہے ہیں‘ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے ‘ نوازشریف ‘ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کرتا ہوں وہ اکٹھے بھی ہو جائیں اور انہیں شکست دیں گے‘ ملک میں اچھا وقت آنے والا ہے۔ بلدیاتی نظام لا کر پٹواری اور تھانہ کلچر کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں آصف علی زرداری ‘ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی وکٹ ایک گیند پر گرائوں گا۔ اب کوئی طاقت عوامی سونامی نہیں روک سکتا‘ تحریک انصاف مظلوم عوام کو حقوق دلائے گی ‘ کرپشن کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button