پاکستانتازہ ترین

نوابزادہ نصراللہ کو ہم سے بچھڑے 9 سال بیت گئے

لاہور(ڈیسک رپورٹر) ستر سال تک جمہوریت کے پودے کی نشوونما کرنے والے بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کو ہم سے بچھڑے آج نو سال ہو چکے ہیں، کسی جماعت کے لیڈر نے اپنے اس سیاسی استاد کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انیس سو اٹھارہ میں مظفر گڑھ کے نواحی علاقے خان گڑھ میں پیدا ہونے والے نوابزادہ نصر اللہ خان نے انیس سو تینتیس میں بطور طالب علم مجلس احرار سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔انیس سو اکیاون میں خان گڑھ سے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں کامیابی حاصل کی۔انیس سو باسٹھ کے الیکشن میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔انیس سو انہتر میں اپنی سیاسی جماعت پاکستان جمہوری پارٹی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جنگ لڑی،انیس سو ستر میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے ہاتھوں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے شکست کھائی۔انھوں نے ایوب خان کے دور میں صدارتی انتخابات میں مادر ملت فاطمہ جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔انیس سو اٹھاسی کا صدارتی الیکشن لڑا لیکن غلام اسحاق خان کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔آمریت کے ہر دور میں سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا،جسکی وجہ سے آج سب جمہوریت کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker