تازہ ترینعلاقائی

نوابشاہ: مسافر کوچ پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 35 زخمی

نوابشاہ: کراچی سے صوابی جانے والی مسافر کوچ پر نوابشاہ میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے سات افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پینتیس کے قریب زخمی ہو گئے کوچ کے مالک کا کہنا ہے کہ کوچ کراچی سے صوابی جا رہی تھی کہ راستے میں گاڑی کو روک کر اس میں ایک مسافر سوار ہوا جس نے آگے سے کچھ سامان اٹھانے کو کہا۔ اس شخص نے نوابشاہ میں رین شاخ کے مقام پر سامان اٹھانے کی غرض سے گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سات سے آٹھ مسلح افراد داخل ہو گئے جنہوں نے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوچ کے ڈرائیور عبدالغفار سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پینتیس کے قریب مسافر زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قاضی احمد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker