تازہ ترینعلاقائی

نواب شاہ،ائرفورس کے حاضر سروس فلائٹ لیفٹینٹ کو اغوائ کرلیا گیا

نواب شاہ ﴿نامہ نگار﴾ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ سے ائرفورس کے حاضر سروس فلائٹ لیفٹینٹ کو اغوائ کرلیا گیا۔پولیس کا مغوی کی بازیابی کے لئے ناکہ بندی تاحال بازیاب نہیں کرا سکی۔ تفصیلات کے مطابق ائر فورس کے فلائیٹ لیفٹینٹ وقاص اختر اپنے ساتھی کیپٹن بلال بشیر کے ہمراہ کار میں کراچی سے آزاد کشمیر جارہے تھے جب وہ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر شاہپور جہانیاں اسٹاپ پر پہنچے تو اچانک نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا اور دونوں کو زبردستی ساتھ لے گئے بعد ازاں کیپٹن بلال کو راستے میں پھینک کر فلائیٹ لیفٹینٹ وقاص کر ہمراہ لے گئے ۔کیپٹن بلال شاہپور جہانیاں پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ہے آخری اطلاع تک ملزما ن گرفتار نہیں ہوسکے اور نہ ہی فلائیٹ لیفٹینٹ کو بازیات کراجاسکا ہے۔#

یہ بھی پڑھیں  رمضان المبارک میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker