تازہ ترینعلاقائی

نواب شاہ،کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکرمیاں بیوی اور دو بیٹے جاں بحق

nawabshahنواب شاہ(مانیٹرنگ سیل)قومی شاہراہ پر ہولناک حادثے میں میاں بیوی اور دو بیٹے ہلاک چل بسے۔ پولیس کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نمبر 7623 نے قومی شاہراہ دولت پور کے قریب موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عبدالحکیم اس کے بیوی نیلم، دو بیٹے دس سالہ کومل اور چار سالہ فرحان علی کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں کی نعشیں دولت پور ہیلتھ سینٹر پہنچائی گئی۔ پولیس نے مذکورہ کوچ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ واضع رہے کہ پنجاب اور کراچی کے درمیان چلنے والے کوچیں انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتی ہے جبکہ پولیس اور موٹر وے اہلکاروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker