تازہ ترینعلاقائی

نواب شاہ : لڑکا لڑکی کاروکاری کی بھینٹ چڑھ گئے

نواب شاہ (مانیٹرنگ سیل) نواب شاہ کےعلاقے قاضی احمد میں کاروکاری کا الزام لگا کر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔ملزم نے پولیس کو آلہ قتل سمیت گرفتاری دیدی ۔سندھ میں کاروکاری کی فرسودہ رسم کے ہاتھوں ہر سال کئی جوڑے لقمہ اجل بن جاتے ہیں ، یہ ظلم حکومتی عملداری میں بغیر کسی روک ٹوک کے جاری ہے،جس کی واضح مثال قاضی احمد کے گاؤں بدر دین زرداری کے آمنہ اور سجن زرداری کی یہ لاشیں ہیں۔ جن کی زندگیوں کا خاتمہ سفاک امید زرداری نے کردیا ۔ آمنہ کے کزن امید نے دونوں پر مبینہ تعلقات کا الزام لگا کر بندوق سے فائرنگ کی اور ان کی لاشیں گنے کے کھیت میں پھینک دیں ۔ ملزم نے خود آلہ قتل سمیت تھانے جاکر گرفتاری دیدی۔ پولیس نے آمینہ اور سجن زرداری کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی احمد اسپتال منتقل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں  امن عالم دہشت گردی کا خاتمہ اورکشمیر وفلسطین کا حل ناگزیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker