تازہ ترینعلاقائی

بحالی صوبہ بہاولپور کی منزل اب زیادہ دور نہیں رہ گئی ہماری جماعت کا ون پوائنٹ ایجنڈا بہاولپورصوبہ بحالی ہے نوابزادی سائرہ عباسی

بہاولپور﴿ بیو رو چیف﴾ بحالی صوبہ بہاولپور کی منزل اب زیادہ دور نہیں رہ گئی ، اہل بہاولپور کو اُن کا آئینی و قانونی حق جلد ملنے والا ہے آئندہ انتخابات میں صوبہ مخالف امیدواروں کی بھرپورمخالفت کرینگے، انکے مدمقابل امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ ہماری جماعت کا ون پوائنٹ ایجنڈا بہاولپورصوبہ بحالی ہے۔ بہاولپورصوبہ بحال ہونے کے بعد یہاں کی عوام کا استحصال ختم ہوگااُن کی محرومیوں کاازالہ ہوگا اور یہاں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کونوکریاں دی جائیں گی جبکہ کاروباری و زراعت پیشہ افراد کے لئے بھی خصوصی پیکج دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی رہنما تحریک بحالی صوبہ بہاول پور وضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ فنگشنل بہاول پور نوابزادی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بہاولپور کی عوام صوبہ کی مخالف کرنے والی جماعتوں اور امیدواروں کومسترد کردیں گے۔بہاولپورصوبہ بحالی ہے اور مخدوم احمدمحمود نے اپنے بزرگوں اور بہاولپوری عوام کے سامنے سرخرو ہونے کے لئے بہاولپورصوبہ بحالی کو زندگی کا مقصد بنارکھاہے بہاولپور صوبہ بحالی کی منزل اب چند دن کی بات ہے اور اہل بہاولپور کو جلدخوشخبری ملنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ون وے کی خلاف ورزی سے منع کرنے پر درجن کے قریب وکلاء کی ٹریفک کانسٹیبل کی پٹائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker