پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو 5 دن بعد ہسپتال سے واپس جیل منتقل کیا گیا، نواز شریف نے پی آئی سی کے بجائے جیل منتقلی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھجوانے پر اصرار کیا تھا جس کے بعد انھیں آج کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل بھجوا دیا جائے، میں پہلے بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) جا چکا ہوں۔اس معاملے پر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس ایشو پر سیاست ہوتی رہی، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نواز شریف کو صحت دے جبکہ شریف فیملی سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس ایشو پر سیاست نہ کرے، نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں اور قید ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کرنا کہ وہ کہاں جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر ایک شخص کو ہلاک کر ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker