لاہور﴿نامہ نگار﴾ پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے رائے ونڈ میںپاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میںملکی سیاسی امور بالخصوص لیاری کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اس وقت کراچی میں حکومت جو جرائم پیشہ افراد کے بہانے لیاری میں رہنے والے محب وطن شہریوں اور بالخصوص بلوچوں کو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم کر رہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اب تک 30 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لیاری کے رہنے والوں کو خوراک اور اشیائ ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لوگ وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیاری کے لوگوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ اس کاروائی کو ملک کے مفاد میں نہیں سمجھتے اور پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ لیاری کے رہنے والوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ ملک میں جہاں کہیں بھی حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کرے گی تو پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾اس کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ﴿ن﴾ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ اور بالخصوص کراچی میں رہنے والے مسلم لیگ﴿ن﴾ کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ لیاری کے مظلوم اور معصوم عوام کا ساتھ دیں اور ایسے ضروری اقدامات کریںجس سے لیاری کے عوام کو فوری ریلیف میسر آسکے۔ نواز شریف نے مزید ہدایت کی کہ انہیں لیاری کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے۔
You must be logged in to post a comment.