پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اور آرمی چیف کا آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے پراتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کراچی سمیت ملک بھر میں آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملک میں امن و امان، ملکی سلامتی اٹک حملے اور کراچی کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیرخارجہ امور سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اٹک حملے اور وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشت گرد کہیں بھی ہوں ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، خاص طور پر کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں و مالی معاونین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائےگی۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے متعلق امور پر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سرفہرست رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں طلبہ تنظیموں کی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker