پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف،وزیراعظم کاکورہیڈکواٹرزپشاورکادورہ،آپریشن پربریفنگ

پشاور (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کور ہیڈکواٹرز پشاور کا دورہ کیا، پشاور دورے پر آرمی چیف اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق وزيراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز  پشاور کور ہيڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزيراعظم اور آرمی چيف کو پشاور آمد پر آئی ڈی پيز اور شمالی وزير میں جاری آپريشن ضرب عضب سے متعلق بريفنگ دی گئی۔ 
کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل خالد ربانی کی جانب سے وزيراعظم اور آرمی چيف کو بريفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر کی جانب سے بریفنگ میں شریک اعلیٰ حکام کو میران شاہ اور میرعلی میں آپریشن سے متعلق تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میر علی اور میران شاہ کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے، اب تک 200 سے زائد دہشت گردوں اور 2 درجن سے زائد دشمنوں کے اہم ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کردی گئی ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں کے تربیتی اور مواصلاتی سینٹر تباہ کرديئے گئے ہیں، بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری بھی تباہ کی گئی،آپریشن تیزی اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، بریفنگ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی میں بڑی تعداد میں ازبک جنگجو موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوکاڑا کا ایک اہم اِجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker