پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کل آرمی چیف جنرل کیانی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیں گے

nawaz and keyaniاسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز اشفاق کیانی کے اعزاز میں ( کل ) بدھ کوالوداعی عشائیہ دیں گے۔ وزیر اعظم کی طرف سے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ میں مسلح افواج کے سربراہان، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، دیگر جماعتوں کے رہنما ء سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی ۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس کی طرف سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم اپنے خطاب میں آرمی چیٖف کی دوران سروس قومی خدمات کو سراہیں گے۔ بعض مبصرین کے مطابق وزیراعظم جنرل اشفاق پرویز کیانی کو رٹائرمنٹ کے بعد اہم عہدے پر فائض کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور وہ کل کے عشائیے میں اس کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی 29 نومبر کو اپنے عہدے سے رٹائر ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں جی ایچ کیو میں چینج آف کمانڈ کی تقریب اسی روز منعقد ہوگی جس کے لئے دعوت نامے جاری کر دئے گئے ہیں۔ا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو لوٹنے والا نامعلوم خطر ناک ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک ، ترجمان پولیس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker