بین الاقوامیتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کی ملاقات جاری

اوفا(مانیٹرنگ سیل) وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات جاری ہے جس میں خطے کی صورت حال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر روس کے شہر اوفا میں وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں خطے میں امن و امان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو کا بیان بھی صرف ہوائی فائر ہے۔شیخ رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker