شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار

میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، چوہدری نثار

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے باغی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ کسی سے نہیں نواز شریف سے ہے، مجھے فوج سے تمغہ نہیں لینا، نواز شریف کی بہتری میں مشورہ دیا تھا، نواز شریف پردہ رکھیں ورنہ بات دور تک جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف کو مشورہ دیا، مشکلات میں مزید اضافہ نہ کریں، اداروں پر حملے نہ کریں تو کیا جرم کیا، جو مشورہ میں نے دیا وہی شہباز شریف نے دیا انہیں پارٹی صدر بنادیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد امیدوار نہیں، عوام کے ٹکٹ پر لڑ رہا ہوں، سیاست بہت مشکل ہے، اللہ نے یہ ذمہ داری دی ہے، خاندان کی ذمہ داری مشکل ہوتی تو لاکھوں کی تو اس سے بھی مشکل ہے، اللہ نے یہ ذمہ داری اٹھانے کی توفیق دی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی بھی سیاست دان عوامی خدمت پر میرا مقابلہ کرلے، اس شخص کا ذمہ دار ہوں جو صبح و شام مزدوری کرتا ہے، اس کے ہاتھ میں مہر ہوتی ہے تو چوہدری نثار پر مہرا لگاتا ہے، میرے دل میں کوئی کھوٹ نہیں ہے، 24 کروڑ سے چار کارپٹ سڑکیں مکمل کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کا موازنا نواز شریف کے حلقے سے کرلیا جائے، میری طاقت ٹکٹ نہیں بلکہ عوام ہیں، پوری زندگی سر اٹھا کر سیاست کی، ہاتھ نہیں پھیلائے، عوام کا نمائندہ ہوں کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا، لوگ کہتے ہیں اقتدار کے لیے سب کچھ کیا جاتا ہے، ایک اختلاف پر وزارت کو ٹھوکر مار دی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میرے خلاف عدالتوں میں کوئی مقدمہ نہیں ہے، ٹکٹ کا محتاج ہوتا تو درخواست دیتا، تھوک کر چاٹنے والا نہیں ہوں، میرے سر اٹھا کر سیاست کرنے کی وجہ عوام کی طاقت ہے، فرشتہ نہیں ہوں مگر کبھی حرام اور جھوٹ کی سیاست نہیں کی، میرا مقابلہ کسی سے کرلیں، پورے پاکستان میں پہلا نمبر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوپر اللہ نیچے آپ ہیں، آپ ہی میرے دست و بازو ہیں، نشان مل گیا ہے اب جیپ پر چڑھو اور دوسروں کو بھی چڑھاؤ، جیپ کو پیٹرول کی ضرورت نہیں، آپ کے جذبے کے دھکے سے آگے بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:فاؤنڈیشن فارینگ ریسرچرز کے زیر اہتمام خیابان یوسف ہاؤسنگ سکیم میں مریضوں کےاعلاج معالجہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا