پاکستانتازہ ترین

سیاسی جرگہ کل وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لئے قائم کردہ سیاسی جرگہ کل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کرے گا۔یہ ملاقات کل صبح دس بجے متوقع ہے جس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جرگہ وزیر اعظم سے ملاقات میں ان کے استعفے کے مطالبے پر متبادل حل بھی پیش کرے گاکیونکہ حکومت اور احتجاج کرنے والے فریقین کے درمیان ابھی تک وزیر اعظم کے استعفے پر واضح ڈیدلاک موجود ہے۔ سیاسی جرگے کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے استعفے کا ایک ایسا متبادل حل پیش کریں گے جو تمام فریقین کو قبول ہو گا۔یاد رہے یہ جرگہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  لندن قیادت کا فیصلہ، رکن قومی اسمبلی کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker