پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کا وزیراعظم کو پاناما لیکس کا معاملہ جلد حل کرنے پر زور

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے کو فوری حل کرنے پر زور دیا گیا اور ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی، کومبنگ آپریشن اور آپریشن ضرب عضب سمیت ملکی داخلی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں سکیورٹی کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے ملاقات میں پاناما لیکس کے اثرات پربھی بات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ضروری ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ جلد حل کیا جائے کیوں کہ اس کے اثرات ملکی سلامتی اور سکیورٹی چیلنجزپر پڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker