شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بلاول بھٹو اورنوازشریف کی آج شام 5 بجے ملاقات

بلاول بھٹو اورنوازشریف کی آج شام 5 بجے ملاقات

لاہور(پاک نیوز) سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت، بلاول بھٹو زرداری کی نواز شریف سے ملاقات آج ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اجازت دے دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دیدی۔ ملاقات آج شام 5 بجے ہوگی۔ قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو ملاقات کے دوران نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ کمشنرہاؤس میں پولیس انتظامیہ اورتحریکِ انصاف کاکوہاٹ میں سیکورٹی کی صورت حال پرمشترکہ اجلاس