پاکستانتازہ ترین

آئیں مل کر متاثرین کے کیمپ کا دورہ کریں، نواز شریف کی عمران کو دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل کر شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ کریں، تاہم خان صاحب نے انکار کردیا اور کہا کہ میں مصروف ہوں پرویز خٹک کو ساتھ لے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف نے عمران خان کو دعوت دی تھی کہ ان کے ساتھ مل کر بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کریں، لیکن عمران خان نے ان کی یہ دعوت مسترد کر دی جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے ان کا پہلے سے بہاولپور میں جلسہ طے ہے جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کریں گے تاہم تازہ خبر یہ ہے کہ اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ وزیرِاعظم کے ساتھ وہ بنوں چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker