پاکستانتازہ ترین

ملک تباہی کے راستے پر چل رہا ہے ،نوازشریف

مردان( مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک تباہی کے راستے پر چل رہا ہے جبکہ ملک کو سب نے لوٹا ہے لیکن اب ا یسا نہیں ہونے دیں گے ۔تحریک انصاف کے سابق رہنما خواجہ محمد خان ہوتی کی اہلخانہ سمیت مسلم لیگ ن میں میں شمولیت کے موقع پر نیوز کانفرنس میں نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا اور پارٹی کا منشور ہے۔خیبر پختون خواہ نے پہلے بھی ن لیگ کو ووٹ دیا ہے۔مردان خیبر پختون خواہ میں مسلم لیگ کا نیا گڑھ بنے گا۔آنیوالے وقت میں بھی اس صوبے میں ن لیگ کی اکثریت ہو گی۔قیام ہاکستان پر بھی خیبر پختون خواہ نے مسلم لیگ کو ووٹ دیا۔ہمارا ہر قدم پاکستان کی ترقی کے لیے اٹھا ہے۔عوام سے کبھی موٹر وے کے نام پر ووٹ نہیں مانگے۔ہمارے دور میں اربوں کے منصوبے مکمل ہوئے،میں یہ بھاگ ڈور اپنے لیے نہیں کر رہا ہوں۔پاکستان تباہی کے راستے پر چل رہا ہے،ملک میں ہر جگہ لاشیں گر رہی ہیں،خودکش حملے ہو رہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ کراچی،بلوچستان سمیت پورے ملک میں امن ہو۔

یہ بھی پڑھیں  شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker