پاکستانتازہ ترین

حکومت کارکردگی نہیں دکھائےتو لوگ جمہوریت کے خلاف باتیں کریں گے، نوازشریف

nawaz sharifلاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پر مر مٹنے والے لوگ ہوں گے تو ملک بچے گا۔ حکومت نے ڈیلیور نہیں کیا تو جمہوریت پر شب خون مارنے کی باتیں ہوں گی۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار کی آل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کارکردگی نہیں دکھائے گی تو لوگ جمہوریت کے خلاف باتیں کریں گے ۔ حالات ایسے ہی رہے تو مسائل سے نکل نہیں پائیں گے۔  مسلم لیگ نون کے صدر نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی جدوجہد میں بطور کارکن شرکت خوش نصیبی ہے ۔۔ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے ۔ حکومت کو عوام کی توقعات بھی پوری کرنی چاہئیں تھیں ۔۔ مشرف دور کے بجلی بحران کا سامنا آج بھی ہے ۔نوازشریف نے کہا کہ بلوچستان میں صحیح سیاسی قیادت کا راستہ روکا گیا تو حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔۔ بلوچستان کے لوگ جمہوریت پسند ہیں ۔ خطرات کے باوجود جہموریت کی بات کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد نے کنٹرول لائن پر پیش آنے والے واقعات پر تشیویش کا اظہار کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں ۔۔ حکومت اس مسئلے پر بیٹھ کر بات کرے۔ نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں امن کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ تاجر کراچی کے بجائے دبئی جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ بار کی اے پی سی میں شفاف اور وقت پر انتخابات کرانے کی قرارداد  بھی منظور کی گئی ۔ جس میں کہا گیا کہ کسی بھی غیر جمہوری قوت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کرپشن برداشت نہیں کروں گا ،کام کرنےوالا ہی میرا دوست ہے، وزیراعظم پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker