پاکستانتازہ ترین

طاہرالقادری خود کوشیخ السلام کہتے ہیں اورہمیں خادم اسلام بھی نہیں مانتے، نواز شریف

nawazپشاور(ڈیسک رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ طاہر القادری جو سیاست کر رہے ہیں وہ ملک میں نہیں چلے گی۔ بشیربلورکی ہلاکت پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد  غلام بلور کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا علامہ طاہر القادری خود کوشیخ السلام کہتے ہیں اور ہمیں خادم اسلام بھی نہیں مانتے یہ کونسا اسلام ہے جس میں طاہرالقادری غریب عوام سے کہیں کہ وہ اپنے گھر کی چیزیں بیچ دیں تاکہ وہ پیسہ سیاست میں استعمال میں کیا جائے،  ہم اس قسم کی سیاست کو پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔انہوں  نے کہا کہ لانگ مارچ میں حصہ لینے لینے والوں کی سیاست سمجھ سے بالا تر ہے ،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے وزیر کابینہ میں شامل ہیں تو کیا وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف مارچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بارکھان: شوکاز نوٹس و جرمانے خود ساختہ مہنگائی برداشت نہیں ۔اے سی سہیل انور ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker