پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سے مداری آتے ہیں اور ملک میں سرکس لگاتے ہیں،نواز شریف

1-19-2013_84481_lہالا (ڈیسک رپورٹر)  نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپر پر ٹھپا صحیح لگے گا تو ملک بھی ٹھیک ہوجائے گا، قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے، ملک میں باہر سے آکر مداری سرکس لگاتے ہیں ۔ ہالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ چند ہزار افراد کو ساتھ لے جاکر اپنی بات منوائے، ناجائز مطالبات ماننے کیلئے ہم تیار نہیں، سندھ میں 550 بچے خسرہ کے باعث انتقال کرگئے، کراچی اور بلوچستان میں بے امنی سب کے سامنے ہے، کچھبھی ہوجائے حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کا شوق نہیں، ملک کو اس مصیبت سے باہر نکالنا چاہتے ہیں، ملک کو مسائل سے نکالنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اگر الیکشن میں لوگوں نے ٹھپا صحیح لگایا تو ملک صحیح ہوجائے گا، لوگ ووٹ درست طور پر ڈالیں تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں ایک جیسا قانون ہونا چاہئے، ہم کسی تقسیم کی سیاست کے حق میں نہیں، سندھ میں دوہرے بلدیاتی نظام کو نہیں مانتے۔ سربراہ ن لیگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے مداری آتے ہیں اور ملک میں سرکس لگاتے ہیں، ہم نے عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، اگر حکومت کچھ کرتی تو لوگوں کا یہ حشرنہ ہوتا

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کی اخلاقی برتری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker