پاکستانتازہ ترین

رحیمیار خان:روٹی، کپڑااورمکان کا نعرہ لگانے والوں نےعوام کوکچھ نہیں دیا،نواز شریف

2-11-2013_87630_lرحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، اب صوبے کا نیا نعرہ لگارہے ہیں، یہ صوبہ نہیں ہیرا پھیری کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 5 سال میں عوام کیلئے کیا کام کیا ہے، سندھ کے عوام کہتے ہیں انہیں بھی کچھ نہیں ملا، اگر حکمران 5 سال میں روزانہ ایک گھنٹہ بھی عوام کیلئے وقف کرتے تو یہ مسائل نہ ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا اورمکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو کیا دیا،یہاں روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ کس نے لگایا سب جانتے ہیں، نہ روٹی ملی نہ کسی کو کپڑا اور مکان کا تو پوچھیں نہیں کہاں گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ اب حکمران ایک نیا نعرہ لے کر میدان میں آگئے ہیں، نیا نعرہ صوبہ بنانے کا ہے، یہ صوبہ نہیں منصوبہ بنارہے ہیں، یہ یہاں ہیرا پھیری کا منصوبہ لے کر آرہے ہیں۔ سربراہ ن لیگ نے کہا کہ ہمیں جتنی حکومت ملی اس میں پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے، اگر 5 سال حکومت کا موقع ملتا تو عوام کی تقدیر بدل دیتے۔

یہ بھی پڑھیں  قدیمی ضلع جھنگ اور اس کے مسائل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker