پاکستانتازہ ترین

جتنا جلدی ہوسکے، نگراں سیٹ اپ قائم ہوجانا چاہیئے ،نواز شریف

nawaz sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ایک بار پھر جلد سے جلد نگراں سیٹ اپ جلد سے جلد قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ صدر زرداری سے ملاقات کے سوال پر بولے کہ بھائی کی وفات پر صدر نے فون پر تعزیت کرلی تھی ۔  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کی ڈگر پر ہے ۔ اس کی ٹانگیں کھیچنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ جتنا جلدی ہوسکے ، نگراں سیٹ اپ قائم ہوجانا چاہیئے ۔ یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے ۔  میاں نواز شریف نے بتایا کہ نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر ن لیگ نے قومی سطح پر تو ہوم ورک کرلیا لیکن صوبائی سطح پر کرنا باقی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک جو نام سامنے آئے وہ اچھی شخصیت کے حامل افراد ہیں ۔ اگر حکومت کوئی اور اچھا نام بھی لائی تو ن لیگ اس پر راضی ہوجائے گی ۔  صدر سے ملاقات کے سوال پر میاں صاحب نے صرف اتنا جواب دیا کہ زرداری صاحب اُن کے بھائی کی وفات پر فون پر تعزیت کرچکے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی تحلیل کے کیس پر میاں صاحب نے ایک بار پھر ڈاکٹر طاہر القادری پر تنقید کی اور بولے ملکہ سے وفاداری کی قسم جس نے کھائی ہے اس کا نہ تو طریقہ کار ٹھیک ہے نہ نیت ۔ن لیگ کے قائد نے یہ بھی تصدیق کی کہ اُن کی جماعت دہشتگردی پر قابو پانے سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھے گی تاہم دفاعی تنصیبات پر حملے کی تفصیلات دیر سے قوم کے سامنے لانے پر میاں صاحب نے افسوس کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  لاہور : ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے ،ہندو یاتریوں کی اپیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker