پاکستانتازہ ترین

متحدہ کااقتدارمیں رہ کراپوزیشن میں جاناسمجھ سے بالاتر ہے، نوازشریف

nawazلاہور(ڈہسک رپورٹر) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں علیحدگی اصل ہے یا نقل،دونوں کے تعلقات پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، گوالمنڈی لاہور میں ایک مسلم لیگی عہدے دارکی رہائش گاہ پر صدرمسلم لیگ(ن)نواز شریف نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے کہا کہ منافقت مجھے ہضم نہیں ہوتی،پیپلز پارٹی سندھ میں منافقت کی سیاست بند کرے،بلدیاتی بل پرپیپلزپارٹی نے مٹھائیاں تقسیم کیں، ختم کرکے پھرمٹھائیاں تقسیم کیں،4سال 11مہینے حکومت کے ساتھ رہ کر چھوڑ جانے کا چکر سمجھ نہیں آتا ، ایم کیو ایم نے الیکشن سے 15دن پہلے حکومت کو چھوڑی ہے ،ایم کیوایم کاالیکشن سے15دن پہلے اپوزیشن میں بیٹھناسمجھ نہیں آتا،ممکن ہے پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان جنگ اصل نہ ہو،دکھانے کیلئے ہو۔ایک سوال کے جواب میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ لینے والوں کی چھان بین کررہے ہیں،یہ چھان بین آئین کے 62 اور63 کے تحت جا ری ہیں۔سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے دوال پر انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے بندے نہیں توڑ رہے،پیپلز پارٹی سے نا امید ہوکر لوگ آرہے ہیں بلکہ ایسے لوگ بھی ٹوٹ رہے ہیں جن کی ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعظم کو ووٹ دینے کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کوووٹ پیپلز پارٹی سے محبت کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک کی خاطردیا۔الیکشن کمیشن پر بھر پور اظہار اعتماد کرتے ہو ئے میاں نوا زشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن پرپہلے بھی اعتماد تھا، اب بھی اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button